خام دل کو جلا نہیں ملتی
آگ کو گر ہوا نہیں ملتی
عشق ہے فرض سے کہیں آگے
عشق ہو تو قضا نہیں ملتی
کون کرتا تلاش گُل میں مہک
گر مہک کو صبا نہیں ملتی
تیری دُنیا میں رہ کے دیکھا ہے
بن مُشقت بقا نہیں ملتی
کچھ کہے دُنیا پر حقیقت میں
ننگے سر کو ردا نہیں ملتی
کیا وفا مجھ کو ملتی دُنیا سے
رب کو بھی جب وفا نہیں ملتی
آگ کو گر ہوا نہیں ملتی
عشق ہے فرض سے کہیں آگے
عشق ہو تو قضا نہیں ملتی
کون کرتا تلاش گُل میں مہک
گر مہک کو صبا نہیں ملتی
تیری دُنیا میں رہ کے دیکھا ہے
بن مُشقت بقا نہیں ملتی
کچھ کہے دُنیا پر حقیقت میں
ننگے سر کو ردا نہیں ملتی
کیا وفا مجھ کو ملتی دُنیا سے
رب کو بھی جب وفا نہیں ملتی
(By Rana Kahif Saleem Arfa)