چلو تم ایسا کرو
چاند سے تھوڑی سی مٹی لو
پھر اس سے دو بت بناو
چاند سے تھوڑی سی مٹی لو
پھر اس سے دو بت بناو
اک تم جیسا
اک ہم جیسا
پھر کچھ ایسا کرو
ان بتوں کو توڑ دو
اور پھر سے اس مٹی کو گوندہ لو
پھر سے اس کے دو بت بناو
تم میں کچھ کچھ میں رہ جاوں
مجھ میں کچھ کچھ تم رہ جاو